بارودی سرنگیں آئی ایم ایف سے طے کیے گئے معاہدے ہیں، مریم نواز

اسلام آباد (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارودی سرنگیں کیا ہیں، بارودی سرنگیں یہ ہی ہیں جو وہ بچھا کر گئے۔ شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمتیں اپنی طرف سے نہیں بڑھائیں۔ عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے جو شرائط طے کیں وہ یہ ہی تھیں جو پاکستان کی معیشت کو گروی رکھا گیا۔ یہ وہ مشکل فیصلے ہیں جو عمران خان کرکے گیا آئی ایم ایف کیساتھ۔ بطور وزیر اعظم شہباز شریف پابند ہیں آئی ایم ایف کیساتھ معاہدوں کے۔ شرائط میں پیٹرول پر سبسڈی ختم کرنے، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کا معاہدہ کیا گیا تھا، پچھلا بجٹ جو عمران خان کی حکومت میں دیا گیا تھا اس میں پیٹرول پر لیوی کو ختم کیا گیا تھا ہمیں اس پر چلنا پڑ رہا ہے۔ شہباز شریف آئی ایم ایف معاہدے کے پابند ہیں۔ ٹاک شو کی ضرورت نہیں ،قوم کے سامنے کھڑے ہوکر باتیں کررہی ہوں۔ سوال یہ نہیں کہ سازش یا مداخلت ہوئی، عمران خان کا خیال تھا کہ اگر میں جاو¿ں گا تو اگلی حکومت کو برباد کر کے جاو¿ں گا۔ عمران خان 4 سال تک ملکی معیشت سے کھلواڑ کرتے رہے، اگر ہم اس معاہدے کو توڑتے تو پاکستان خدانخواستہ خسارے میں جاتا۔عمران خا ن کو پتہ چلا کہ حکومت جانے والی ہے توجاتے ہوئے ملکی معیشت پر وار کیا۔ آئی ایم سے معاہدہ توڑا سے ملک ڈیفالٹ ہوجائے گا نواز شریف کا پرویز مشرف کے حوالے سے ٹوئٹ انسانی بنیادوں پر تھا۔ نواز شریف کو جلا وطن کیا گیا، والد کے جنازے میں شریک نہ ہونے دیا پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے نواز شریف نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔ عمران خان کنٹینر سے گرے تو سیدھے اسپتال جا پہنچے۔ فتنہ خان قوم کو دھرنے کی دعوت دے کر رفو چکر ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سازش نہ ہونے کا بیان دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی بات نہیں کی ، حقائق بتائے۔ مسلم لیگ کو بیساکھیوں کی ضرورت نہیں، عمران خان کی پوری پارٹی کیلئے میں اکیلی کافی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں