قلات ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت درجن سے زائد افراد زخمی
قلات (انتخاب نیوز) قلات میں پک اپ گاڑی کو حادثہ، خواتین بچوں سمیت ایک درجن سے زائد افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل، زرائع کی مطابق قلات ٹول پلازہ مرجان ایریا میں کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے ڈبل کیپ گاڑی کی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار چودہ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ابتدائی طبعی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


