نصیر آباد، پولیس چوکی پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق، ملزمان فرار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چوکی پر موجود 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ڈی آئی جی عبدالحئی عامر بلوچ کے مطابق جعفر آباد میں چوکی مندرانی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس چوکی پر فائرنگ کر دی، جس سے وہاں موجود 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ملزم زخمی ہوا، تاہم تمام ملزمان فرار ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں