کوئٹہ، سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نائب تحصیلدار چمن جاں بحق

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سریاب روڈ بی بی زیارت ریلوے لائن کے قریب نا معلوم افراد مسلح افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ، جس کے نتیجے میں نائب تحصیلدار چمن دوبندی عبدالستار مشوانی جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی لیویز محرر سرور بنگلزئی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ میت چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں