بولان میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نرسنگ طالبات کے داخلے بحال کرے، ٹیچنگ یونین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ایسو سی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت کے شعبہ کی بہتری کے حوالے سے نرسنگ کی جانب طالبات کے رجحان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے مگر بد قسمتی سے بولان میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صوبہ کی ہونہار خدمت کے جذبہ سے سر شار نرسنگ طالبات کو کالجز سے بےدخل کردیا گیا ہے جو کہ تعلیم دشمنی اور اشتعال انگیز عمل ہے۔بی ایم ٹی اے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر نرسنگ طالبات کے داخلے بحال کرتے ہوئے مسائل حل کیے جائیں اور ان طالبات کے مستقبل کو تاریک کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر بی ایم ٹی اے میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کے اشتعال انگیز اقدام کے خلاف شدید احتجاج کرے گی۔بی ایم ٹی اے بارہا مختلف فورمز پر مطالبہ کرتی آئی ہے کہ میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے بغیر سربراہ کے ادارہ چلایا جارہا ہے جس کے منفی اثرات سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں