اقوام متحدہ کی دو افغان وزراء کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے افغانستان کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم عبدالباقی حقانی اور نائب وزیر تعلیم سید احمد شاد خیل کا سفری استثنیٰ ختم کر کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ سفری پابندیاں افغان حکومت کی جانب سے افغان خواتین پر سخت پابندیاں عائد کرنے کی وجہ سے لگائی گئی ہیں۔ امریکا کا ٹرمپ دور میں عائد سفری پابندیوں میں دیے گئے استثنیٰ میں توسیع پر غور۔ 15 عہدیداروں کے مذاکرات کیلئے بیرون ملک جانے کے سفری استثنیٰ کی مدت کل ختم ہوئی ہے، اقوام متحدہ نے باقی کے 13 عہدیداروں کیلئے سفری استثنیٰ میں کم از کم 2 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔افغان نائب وزیر برائے اعلیٰ تعلیم لطف اللہ خیرخواہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے سطحی اور غیرمنصفانہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے فیصلے صورتحال کو مزید نازک بنا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں