چینی مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں، امریکی صدر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی ہم منصب ڑی جن پنگ سے فون پر جلد رابطہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے اور کہا کہ چینی مصنوعات پر عائد 25 فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاکہ چینی صدر سے رابطے کے لیے ابھی وقت کا تعین نہیں کیا، یہ جلد ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن چینی مصنوعات پر عائد 25 فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں