قائمقام گورنر بلوچستان سے پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر کی ملاقات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر (Mr. Yerzhan Kistafin) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان خوشگوار برادرانہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ خطے کے مفاد کے پیش نظر دونوں برادر ممالک کے مشترکہ روشن مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے باہمی تعاون اور افہام و تفہیم کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، قازقستان کے درمیان خوشگوار تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں اور دونوں برادر ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون اور تعلقات بڑھانے کے روشن امکانات بھی موجود ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پاکستان اور قازقستان کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ بعدازاں مہمانانِ گرامی کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا اور قازقستان کے سفیر کے اعزاز میں گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ظہرانہ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں