ممبئی، ملائیکہ اروڑا کا کار حادثے کے حوالے سے اہم انکشاف
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی ڈانسر اور اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے کار حادثے کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے کار حادثے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جسم بہت تکلیف سے گزرا ہے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ حادثے کے بعد وہ یوگا کرنا چاہتی تھیں کیونکہ انہیں یقین تھا کہ اس سے ان کی ذہنی اور جسمانی حالت میں بہت فرق پڑے گا۔یاد رہے کہ 2 اپریل 2022 کو ملائکہ ایک حادثے جب اس کی رینج روور تین گاڑیوں کے ڈھیر میں پھنس گئی جب وہ پونے سے ممبئی واپس آرہی تھی۔
Load/Hide Comments