ترکیہ میں اسرائیلیوں کو نشانہ بنانے والا مشتبہ ایرانی سیل گرفتار
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ نے ایرانی خفیہ اداروں کے لیے خدمات انجام دینے والے آٹھ افراد کو استنبول میں اسرائیلی سیاحوں کو قتل کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے جانے والے تمام آٹھ افراد کو گذشتہ ہفتے استنبول کے پاپولر ڈسٹرکٹ بیوگلو سے حراست میں لیا گیا۔حراست میں لیے جانے والے ایرانی خفیہ سیل کے ارکان نے سابق اسرائیلی سفیر کو اہلیہ سمیت اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ مذکورہ جوڑا پاپولر ڈسٹرکٹ بیوگلو کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔گذشتہ ہفتے ترکی نے وہاں موجود اپنے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ استنبول میں موجود ایرانی ایجنٹوں کے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر فی الفور ملک سے نکل جائیں۔مبینہ گرفتاریوں کا اعلان اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپیڈ کے دورہ انقرہ کے موقع پر کیا جاتا تھا۔ یائر اگلے چند دنوں میں اسرائیل کے عبوری وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے والے ہیں۔کئی برسوں کے بعد اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات کے اندر بہتری آنا شروع ہوئی ہے اور سیاحت کو دونوں ملکوں کی معیشت میں مرکزی اہمیت حاصل ہے۔


