کوئٹہ، دوست کے قربانی کے جانور چوری کرنیوالا شخص گرفتار، 90 مویشی برآمد
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دوست کے قر با نی کے جا نور چو ری کر کے سستے داموں فروخت کر نے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق9 جو ن کو عمران خان نامی شخص نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ کلی راغہ سے 96عدد مال مویشی چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر واقع بکرا منڈی میں بیوپاریوں نے دیکھا کہ ایک شخص 40اور 45ہزار روپے قیمت کے دنبوں اور بکروں کو محض پندرہ بیس ہزار روپے میں فروخت کر رہا ہے تو انہیں معاملہ مشکوک لگا اور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس عبدالحمید نامی شخص کو 90بکروں اور دنبوں کے ہمراہ پکڑ کر تھانے لے گئی اور تحقیقات شروع کی تو معلوم ہوا کہ یہ مال مویشی چوری کے ہیں پولیس تھانہ ہنہ کے ایس ایچ او گل محمد نے بتایا کہ گرفتار ملزم عبدالحمید مویشیوں کے مالک عمران خان کا دوست ہے واردات والی رات عمران نے دوست کے لیے دعوت بھی کی تھی تاہم وہ دعوت کھانے نہیں آیا تھا۔عمران نے پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ جانور ملزم عبدالحمید کی مدد سے کچھ عرصہ پہلے خریدے تھے تاکہ عیدالاضحی پر فروخت کرکے منافع کما سکیں۔عمران کے مطابق اس نے جانور پہاڑی علاقے میں واقع فارم پر رکھے تھے جہاں ان کی دیکھ بھال ایک چراوہا کرتا تھا۔ 9جون کو رات کے اندھیرے میں چار نامعلوم افراد چرواہے کو رسیوں سے باندھ کر سارے جانور لے گیا۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالحمید کی نشاندہی پر واردات میں ملوث اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی دو کی تلاش جاری ہے۔


