اپوزیشن کو نظر انداز کرکے غیر منتخب لوگوں کو فنڈز دئیے گئے،نصیر احمد شاہوانی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی نے بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں حکومت کے قیام کے بعد بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کے حلقوں کو نظر انداز کرکے غیر منتخب لوگوں کو فنڈز دئیے گئے، گزشتہ سال اراکین اسمبلی پر بکتر بند گاڑیاں چڑھائی گئیں مقدمے بنائے گئے اراکین نے تھانوں میں کئی دن گزارے انہوں نے کہا کہ آج تمام حلقوں کے لئے جو فنڈز رکھے گئے ہیں وہ ہماری جدوجہد کا نتیجہ ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی حلقے پسماندہ ہیں وہاں پینے کے پانی، صحت،تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ان حلقوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کئے جائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بجلی کا شدید بحران ہے زمینداروں کے گزشتہ روز پانچ گھنٹے احتجاج کیا جس پر وزیراعلیٰ نے ان سے ملاقات کی پہلے چار گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی تھی جس کی صورتحال اب بہتر ہوئی ہے تاہم اب بھی یہ ناکا فی ہے صوبے کی طلب 1100میگا واٹ جبکہ فراہمی 600میگا واٹ کی جارہی ہے اب تک زمینداروں کا 60ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں