اسپین میں داخلے کی کوشش،فورسزکی فائرنگ سے 23 افریقی باشندے ہلاک

میڈرڈ (انتخاب نیوز)ہسپانوی علاقے میلیا میں داخلے کی کوشش میں 23افریقی تارکین وطن کی ہلاکت کے بعد مراکش کے انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مراکش کی ایسوسی ایشن آف ہیومن رائٹس (اے ایم ڈی ایچ)نے ملکی سرحدی محافظوں پر بلاجواز طاقت کے استعمال کا الزام لگایا۔ یہ ہلاکتیں اسپین کے خود مختار شہر میلیا کو مراکش سے الگ کرنے والی سرحدی باڑ پر دو ہزار تارکین وطن کی طرف سے دھاوا بولے جانے کے بعد ہوئیں۔ مراکشی حکام کے مطابق قریب پانچ سو تارکین وطن سرحدی کنٹرول والے اس علاقے میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ اس کارروائی کے دوران 23 تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ برسلز میں اپنے ایک خطاب کے دوران ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اس سانحے کا ذمہ دار انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے مافیا گروپوں کو ٹھہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں