وندر پولیس کے ہاتھوں کوسٹ گارڈ کا جعلی افسر گرفتار

سونمیانی وندر:کوسٹ گارڈ کا جعلی آفسر وندر پولیس نے گرفتار کرلیا زیرحراست ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کیمطابق گزشتہ شب گئے ایس ایچ او پولیس تھانہ وندر انسپیکٹر محمد امین لاسی کو باخبر ذرائع سے معلومات ملی کہ سیداسدعباس نامی شخص خودکو کوسٹ گارڈ کا آفسر ظاہر کرکے چھالیہ کے کاروبار میں ملوث عناصر سے مبینہ طورپر سازباز کرکے ان کی چھالیہ سے بری ہوئی گاڑیوں کو کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ ناکہ کھارڑی سے باآسانی گزرانے کیلیے مبینہ طورپر باری رقومات وصول کرنے میں مصروف ہے جس پر وندر پولیس نے مزکورہ شخص سے تفتیش کی گئی تو اس نے خود کو کوسٹ گارڈ کا آفسر ظاہر کیا جس پر وندر پولیس نے مزید انکوائری کی تو معلوم ہوا کہ مزکورہ شخص کا کوسٹ گارڈ سمیت کسی بھی سرکاری ادارے سے تعلق نہیں ہے جس پر وندر پولیس نے زیرحراست ملزم سید اسد عباس سکنہ راولپنڈی کے خلاف جعلسازی اور خود کو کوسٹ گارڈ کا آفسر ظاہر کرنے پر جعلسازی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔b-3

اپنا تبصرہ بھیجیں