بلوچستان کے 8 اضلاع کے 9 لوکل کونسلز میں ری پولنگ کا شیڈول جاری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن بلوچستان نے بلوچستان کے 8اضلاع کے 9لوکل کونسلز میں دوبارہ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔بلوچستان کے 8 اضلاع کے 9 لوکل کونسلز میں 2 جولائی 2022 کو ری پولنگ ہوگی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دکی کے کے یونین کونسل 1وارڈ نمبر 3 اور یونین کونسل 16کے وارڈ نمبر 5، قلعہ عبداللہ کے میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 7، زیارت کے یونین کونسل 8کے وارڈ نمبر 2اور 4، لورالائی کے میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 4اور 5، پنجگور کے یونین کونسل 6 کے وارڈ نمبر 1 اور 5،یونین 16کے وارڈ نمبر5، سبی کے یونین کونسل 8کے وارڈ نمبر 3، نوشکی کے یونین کونسل 8کے وار ڈنمبر 7، کیچ کے یونین کونسل 61کے وارڈ نمبر 7میں پولنگ ہوگی۔پولنگ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک ری پولنگ ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز پر 29 مئی 2022 کو مختلف وجوہات کی بنا پر پولنگ منعقد نہیں ہو سکی تھی۔


