ابرار الحق نے اپنا گانا چرانے پر بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
لاہور (انتخاب نیوز) معروف گلوکار ابرارالحق نے بالآخربھارتی فلم جگ جگ جیو کے لیے اپنا گانا نچ پنجابن چرانے پرمیوزک کمپنی مووی باکس کوقانونی نوٹس بھجوادیا۔گزشتہ ماہ دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو کے ٹریلر میں نچ پنجابن کی نقالی سامنے آنے کے بعد گلوکار نے اپنی ٹویٹ میں اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے کسی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے، گانے کے استعمال پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔اب فلم کی ریلیز کے 2 روز بعد ابرار نے بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔اس حوالے سے اپنے فالوورزکو اطلاع دینے والے ابرارنے ٹویٹ میں لکھا، برطانیہ میں میرے وکیل نے میرے گانے نچ پنجابن کے غلط استعمال پرمووی باکس کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ابرارالحق کے مطابق آئندہ چند روزمیں اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔