چمن، مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور مٹی تلے دب کر جاں بحق

چمن (انتخاب نیوز) پرانا چمن درہ کوژک میں پہاڑوں کے درمیان سے پانی کی پائپ لائن گزارنے کیلئے کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے دو مزدورمٹی تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد آپس میں بھائی بتائے جارہے ہیں، لاشیں چمن ہسپتال منتقل کردی گئیں، مرنے والوں کی شناخت ملا اختر محمد اور عبدالصمد کے ناموں سے ہوئی ہے جو کلی میرال زئی بوغرہ کاریز ایریا کے رہائشی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں