عمران کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کئے، امریکی سینیٹ
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) قائد ایوان امریکی سینیٹ چک شومر نے کہا ہے کہ عمران خان کے امریکا مخالف بیانات نے تعلقات خراب کئے۔پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، بھارتی مسلمانوں پر انڈین حکومت کے ظالمانہ سلوک کے مخالف اور کشمیریوں کے حقوق کے بھی حامی ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق چک شومر نے نیویارک میں امریکن پاکستان ایڈوکیسی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق پاکستانی وزیراعظم نے امریکا کیلئے کوئی اچھی باتیں نہیں کیں۔ امید ہے شہباز شریف صورتحال بہتر بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی مسلمانوں پر انڈین حکومت کے ظالمانہ سلوک کے مخالف اور کشمیریوں کے حقوق کے بھی حامی ہیں۔
Load/Hide Comments


