القسام بریگیڈ نے یرغمال اسرائیلی فوجی کی آکسیجن لگی ویڈیو جاری کردی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے شیڈو یونٹ نے گزشتہ ایک تصویر جاری کی ہے۔ یہ جنگی قیدی ایک اسرائیلی فوج ہے جسے 2014ء کی جنگ کے دوران غزہ میں داخلے کے دوران گرفتار کرلیا گیا تھا۔ 39 سیکنڈ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ گرفتار فوجی ہشام السید بہ ظاہر بیمار ہے علاج کے بستر پر ہے جہاں اسے آکسیجن لگایا گیا ہے۔ویڈیو ریکارڈنگ میں دیکھے گئے فوجی کا شناختی کارڈ اور الجزیرہ ٹی وی کی نشریات بھی پس منظر میں چلتی دکھائی دی رہی ہے، جو ویڈیو کے تازہ ترین ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔

القسام بریگیڈز نے اس سے قبل گرفتار کیے گئے اسرائیلی فوجیوں میں سے ایک کی طبیعت خراب ہونے کا اعلان کیا تھا۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے پیر کی شام ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم القسام بریگیڈز کے دشمن قیدیوں میں سے ایک کی صحت کی خرابی کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہم اس کی مزید تفصیل جلد جاری کریں گے۔اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے دفتر نے کہا ہے کہ حماس "قیدی شہریوں ” کی صورت حال کی ذمہ دار ہے- تل ابیب کی تفصیل کے مطابق یہ کہ "اسرائیل” مصر کی ثالثی کے تحت ان کی واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

دوسری جانب "اسرائیلی” چینل 13 نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے وزراء کو ہدایت کی کہ وہ حماس کے قیدیوں میں سے کسی ایک کی صحت کے حوالے سے اعلان پر تب تک تبصرہ نہ کریں جب تک معاملہ واضح نہیں ہو جاتا۔اسی تناظر میں اخبار’معاریو‘ نے کہا کہ "اسرائیلی” عوام حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ قیدیوں کے اہل خانہ کو حماس کے زیر حراست ان کے بیٹوں کی حالت کے بارے میں قابل اعتماد معلومات فراہم کرے۔عبرانی چینل 12 نے ایک "اسرائیلی” سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ "ابو عبیدہ کے ٹویٹ کی تصدیق کے لیے کوئی نئی انٹیلی جنس معلومات نہیں ہیں۔ذریعے نے ابو عبیدہ کے ٹویٹ کو حماس کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاملے میں ٹھہرے ہوئے پانی کو ہلانے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش” قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں