یہودی آبادکاروں نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی 10 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر لیا

الخلیل (مانیٹرنگ ڈیسک)یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی اور معاونت میں فلسطینی شہریوں کی املاک اور اراضی ہتھیانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گزشتہ روزجنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو مکانات کی تعمیرو ومرمت سے روک دیا۔آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت لحم کے جنوب میں الخدر قصبے میں فلسطینیوں کی 10 ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیا۔ مقامی فلسطینی سماجی کارکن احمد صلاح نے رپورٹ کیا کہ آباد کاروں نے الخضر قصبے کے جنوب میں پروجیکٹ ایریا میں شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا اور ان پر کاشت کاری شروع کردی۔ صلاح نے وضاحت کی کہ آباد کاروں کے "افرات” اور "ام محیمین” کی بستیوں سے ملحقہ اراضی کے کچھ حصے پر قبضے سے باقی زمینوں کے سرقے کا خطرہ ہے اور خدشہ ہے کہ اگلے مرحلے میں تقریباً 40 ایکڑ اراضی پر قبضے کا خدشہ ہے۔کل صبح فوج نے بیت لحم کے مغرب میں واقع قصبے نہالین میں ایک زرعی فلیٹ کو مسمار کر دیا۔ یہ فلیٹ محمد طیب غیاضہ کی ملکیت تھا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے الخلیل کے جنوب میں الطوانی گاؤں میں تین گھروں میں کام بند کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں