ڈام بندرنیشنل پارٹی کی احتجاجی ریلی پر ٹرالر مافیا کا حملہ کئی کارکن زخمی

سونمیانی وندر (نمائندہ انتخاب) نیشنل پارٹی کی طرف سے ممنوعہ جالوں کے خلاف وندر سے ڈام بندر تک ریلی نکالی گئی ڈام بندر میں فشریز بی سی ڈی اے آفس کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کامریڈ محمد سلیم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سونمیانی ھور مچھلیوں کی قدرتی ہیچری ہے اور جون جولائی میں سمندری حیات کے انڈے اور بچے دینے کا ٹائم ہوتاہے جسکی وجہ سے فشریز رولز کے مطابق ان دوماہ میں فشنگ پر قانونی پابندی ہوتی ہے مگر اس سیزن میں بھی غیر قانونی جالز استعمال کئے جارہے ہیں اور فشریز کی سرپرستی میں آبی حیات کی نسل کشی ہورہی ہے اس کو فوری طور پر بند کیاجائے اور نیشنل پارٹی غیرقانونی جالز کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کریگی۔ احتجاج ریکارڈ کرنے کے بعد جیسے ہی ضلعی جنرل سیکرٹری کامریڈ سلیم بلوچ کی سربراہی میں واپس جانے کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک وائرنیٹ مافیا کے لوگوں نے ڈام پولیس چوکی کے سامنے نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور کارکنوں نے انہیں اپنے حصار میں لے لیا۔ اس دوران نیشنل پارٹی کارکن حاجی غلام حسین رند، رمضان مگسی، علی گوہر رند، ادینک بلوچ، عبدالواحد بلوچ، سمیت دیگر کارکن زخمی ہوگئے جس پر نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے پولیس تھانہ وندر کے سامنے دھرنا دیا اور حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ حملہ کی خبر ملتے ہی حب اوتھل بیلہ گوادر کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے شدید احتجاج کیا جس پر وندر پولیس نے حملہ آوروں کو لاک اپ کردیا بعد ازاں نیشنل پارٹی کے دوستوں نے احتجاج ختم کردیا جبکہ صوبائی نائب صدر خورشید علی رند، سینٹرل کمیٹی ممبر نظام رند بھی وندر پہنچ گئے اور دھرنے میں شرکت کی مرکزی رہنماء واجہ رجب علی رند صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ سیکریٹری فشریز آدم قادربخش سب نے واقع کی شدید مذمت کی اور کارکنوں کی خیریت دریافت کی۔ڈام بندر گاہ میں ٹرالر مافیا کے خلاف نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام نکالی جانیوالی ریلی پر ٹرالر مافیا کے جانب سے حملے کے خلاف نیشنل پارٹی تحصیل اوتھل کے صدر ایم رمضان شاہین۔تحصیل نائب صدر محمد حسین خاصخیلی کی قیادت میں ارمابیل پریس کلب اوتھل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس دوران تحصیل صدر اوتھل محمد رمضان شاہین اور نائب صدر محمد حسین خاصخیلی کا کہنا تھا کہ ڈام بندر گاہ میں ٹرالرمافیا کے خلاف نیشنل پارٹی کے جانب سے پرامن احتجاج کیا جارہا تھا لیکن ٹرالر مافیا نے محکمہ فشریز کی ملی بھگت سے ریلی کے شرکاء پر حملہ کیا جس سے کارکناں زخمی بھی ہوئے لیکن تاہم پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ فوری طور پر کاروائی کرے نہیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے اور سمندر میں آبی حیات کی نسل کشی کسی صورت برادشت نہیں کریں گے ٹرالر مافیا وارنیٹ جال کا استعمال کرکے سمندر میں نسل کشی پر تلے ہوئے ہیں لیکن نیشنل پارٹی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیگی اور آبی حیات کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکریٹری فیصل قادر۔پریس سیکریٹری غلام سرور خاصخیلی۔یونٹ سرمستانی سیکٹر محمد نسیم۔دورہ گوٹھ یونٹ سیکریٹری بابر علی ڈپٹی سیکریٹری احمد علی۔یونٹ مکا محمد شریف خاصخیلی۔عبدالعزیز۔نواز علی۔نصر اللہ۔غلام اکبر خاصخیلی۔نور محمد خاصخیلی ودیگر موجود تھے اور انہوں نے نیشنل پارٹی کے پرامن احتجاج پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی غریب مظلوم عوام کی پارٹی ہے انہوں نے ہمیشہ غریب ماہی گیروں سمیت سب کیلئے آواز بلند کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ ڈام بندر گا ہ پر ٹرالر مافیااور ممنوعہ جالوں کے خلاف نیشنل پارٹی کی جانب سے نکا لی گئی احتجاجی ریلی پر حملے کے خلاف نیشنل پارٹی حب کی جانب سے احتجاجی مظا ہر ہ کیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر حب کے آفس کے سامنے دھر نا دیا گیا، حملہ آواروں کی فوری گرفتار ی کا مطالبہ تفصیلا ت کے مطابق نیشنل پارٹی وندر کی جانب سے ٹرالر ما فیا اور وارنیٹ جال کے خلاف ڈام بند رمیں نکالی گئی احتجاجی ریلی پر حملے کے خلاف نیشنل پارٹی تحصیل حب کی جانب سے گزشتہ روز احتجا جی ریلی نکا لی گئی بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر حب کے آفس کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اس موقع پر مظا ہر ین نے محکمہ فشری اور ٹرالر ما فیا کے خلاف شدید نعرے باز ی کی اس موقع پر روشن علی جتو ئی،جان محمد پلا ل،غلام رسول بلو چ نے میڈیا کے نمائند ؤں کو بتا یا کہ نیشنل پارٹی وندر کی جانب سے ڈام بندر پر ٹرالر ما فیا کے خلاف پر امن احتجا جی ریلی نکا لی گئی تھی جس پر ٹرالر ما فیا نے محکمہ فشریز کی ملی بھگت سے پر امن ریلی پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں نیشنل پارٹی کے کارکنان زخمی ہو گئے جبکہ اس موقع پر پو لیس اہلکار پر کھڑے تھے جس ظاہر ہوتاہے پو لیس بھی اس حملے میں وہ بر ابرکے شریک ہے انہو ں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے احتجاجی ریلی پر حملہ کرنے والو ں کوفو ری گرفتار کیا جا ئے بصورت دیگر احتجاج کو مذید وسیع کیا جا ئے گا۔محکمہ فشریز کے آفسران و اہلکاران اور ٹرالرز مافیا کا نیشنل پارٹی کے رہنماؤ ں و کارکنان پر حملے کے خلاف نیشنل پارٹی بیلہ کے رہنماؤ ں و کارکنان کا پریس کلب کے سامنے احتجاج واقع کی شدید مذمت تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی لسبیلہ کے سینئر رہنما ضلعی جنرل سیکریٹری کامریڈ سیلم بلوچ و دیگر کارکنان پر ڈام بندر گاہ میں ٹرالرز مافیا اور محکمہ فشریز کے خلاف پرامن احتجاج کے دوران فشریز کے آفسران اہلکاران اور ٹرالرز مافیا کے غنڈوں کے حملے کے خلاف بدھ کے روز نیشنل پارٹی لسبیلہ کے سینئر رہنما عبدالواحد بلوچ ضلعی یوتھ سیکریٹری جہانگیر یوسف کی قیادت میں کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا احتجاج میں بی این پی کے رہنما ایڈوکیٹ عاصم کاظم رونجھو نیشنل پارٹی تحصیل بیلہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عباس بلوچ مناس سیکریٹری ثناء بلوچ انور بلوچ مجید بلوچ و دیگر نے کثیر تعداد میں شریک تھے واحد بلوچ جہانگیر یوسف عاصم رونجھو و دیگر مقریرین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا محکمہ فشریز کے افسران اور غیر قانونی فشنگ ٹرالرز مافیا کی ملی بھگت سے غیر قانونی فشینگ سے مقامی ماہی گیروں کو فاقوں کا سامنا ہے نیشنل پارٹی وندر کے رہنماوں نے اس غیر قانونی عمل اور غریب ماہی گیروں کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف پر امن احتجاج کیا محکمہ فشریز اور غیر قانونی فشنگ ٹرالرز مافیا کے غنڈوں نے نیشنل پارٹی کے پر امن احتجاج میں شریک رہنماوں پر حملہ کرکے انہیں زخمی کیا ہم اس غنڈا گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حملے میں ملوث فشریز کے افسران اور ٹرالرز مافیا کے غنڈوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ غریب ماہی گیروں کے حقوق کیلئے اٹھائی جانے والی آواز کو غنڈہ گردی کے زور پر دبایا ہر گز نہیں جا سکتا نیشنل پارٹی غریب طبقات کی ترجمان اور ان کے حقوق کی ضامن پارٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں