کابل میں فائرنگ کا واقعہ، صورتحال قابو اور افغان لویہ جرگہ جاری ہے، ترجمان

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) کابل میں فائرنگ کا واقعہ، لویہ جرگہ کے مقام کے قریب فائرنگ کی آوازیں، پولیس اور سیکورٹی فورسز الرٹ۔ افغان حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ صورتحال نارمل ہے، پولیس نے مشکوک افراد کو دیکھ کر ہوائی فائرنگ کی، لویہ جرگہ کی کارروائی معمول کے مطابق جاری ہے۔ واضح رہے کہ افغان لویہ جرگہ کابل میں ہورہا ہے۔ جرگہ میں 3000 مذہبی، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔ جرگہ تین دن جاری رہے گا جس میں ملک کے سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل کے حل پر بات چیت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں