کوئٹہ، اے ٹی سی عدالت میں قتل کے مقدمے میں 3 مجرموں کو دو مرتبہ سزائے موت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) انسداد دہشتگردی کوئٹہ کی عدالت نے چچا کو قتل کرنے میں ملوث بھتیجے سمیت پانچ مجرمان کو پھانسی و قید کی سزا سنادی۔ جمعرات کو کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عبدالمجید ناصر نے دس سالہ چچا کو اغوا ء کر نے کے بعد قتل اور لاش جلانے کے جرم میں ملزمان محمد مہدی، داؤد شہزاد اور افتخار احمد کو دو دو مرتبہ سزائے موت جبکہ مقتول کے بھتیجے محمد باقر کو دو مرتبہ عمر قید اور پانچویں مجرم روح اللہ کو سات سال قید کی سزا سنا ء دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں