حاملہ خواتین اور بچوں کو منکی پوکس سے خطرہ ہے، ڈبلیو ایچ او

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کیا ہے کہ منکی پوکس وائرس بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اس ادارے نے صحت عامہ کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اس وائرس کو ان کمزور گروپوں تک پہنچنے سے پہلے ہی حفاظتی اقدامات اٹھائیں۔ اب تک ان ممالک میں بھی منکی پوکس کے 4700 سے زیادہ کیسز درج کیے گئے ہیں، جہاں اس سے قبل اس وائرس کی وبا نہیں پھیلی تھی۔ افریقی ممالک میں مزید ساٹھ کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ایسے مشتبہ کیسز کی تعداد پندرہ سو سے زائد بنتی ہے۔ منکی پوکس تیزی سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے۔ اس کی علامات میں بخار اور خارش شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں