پنجگور میں کورونا کے باعث مہنگائی عروج پر

پنجگور: (خصوصی نمائندہ) تفصیلات کے مطابق پنجگور میں کورونا وائرس کے پیش نظر مہنگائی اور بیروزگاری کی طوفان دیکھنے میں آ رہی ہے۔ماہ صیام میں عوام کے مشکلات میں اضافہ مزدور اور غریب طبقہ کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کے دوران پنجگور میں مہنگائی کا طوفان عام غریب آدمی کی قوت خرید کی دم توڑ دی ہے۔ چھوٹا گوشت فی کلو 12سو روپے۔ بڈاگوشت 6سو روپے۔ مچھلی 11سو روپے۔ پھل اور سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی۔ صبح ہوتے ہی عام غریب لوگ اپنے سحر اور افطار کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بازار کا رخ کرتے ہیں تو کمر توڑ مہنگائی کے آگے بے بس ہوکر خالی ہاتھ واپس لوٹتے ہیں۔ دوکانداروں کی من مانیاں جب چاہیں جتنی قیمت رکھیں وہ اپنے مرضی کے مالک ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے لاک ڈاون نے تو عام غریب اور مزدور طبقہ کو نان شبیہ کا محتاج بنادیا ہے۔ ہزاروں نوجوان جوکہ مختلف فیکٹریوں اور دکانوں یا ریڈی پر چیزیں فروخت کر کے بمشکل اپنا گزر بسر کرتے تھے اب وہ بیروزگار ہوگئے ہیں۔اور ان کے گھروں کے چھولے بھج چکے ہیں۔ حکومتی امداد جوکہ چند دنوں کے راشن تھے وہ بھی چند گھرانوں تک محدود کر دیے گئے تھے۔اتنی بڑی آبادی میں یہ راشن آٹے میں نمک کے برابر تھے۔ پنجگور کے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ پنجگور کے غریب عوام کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں۔اور پنجگور انتظامیہ کمر توڑ مہنگائی کا نوٹس لیکر فراہم کئے گئے ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں