ملک میں بجلی کی طلب یومیہ 30ہزار میگاواٹ سے متجاوز کر گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 30ہزار میگاواٹ یومیہ سے بھیمتجاوز کر گئی ہے۔ایک بیان میں خرم دستگیر نے کہا کہ نیپرا نے بجلی پر ٹیرف7 روپے 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی سفارش کی ہے اور یہ ٹیرف تین مرحلوں میں بڑھایا جائے گا۔بجلی بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ یومیہ سے بھی اوپر جانے لگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں