بلوچستان کے 8اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، آزاد امیدواروں نے میدان مارلیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے 8اضلاع کے 13 وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ری پولنگ کے بعد غیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج سامنے آگئے زیادہ تر آزاد امیدوار وں نے میدان مارلیا ،غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجگور کی یونین کونسل 6 کلگ وارڈ نمبر 1 ازاد امیدوار کفایت اللہ 252 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل بی این پی عوامی کے امیدوار محمد اکرم 103 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، یونین کونسل 6 کلگ وارڈ نمبر 5 میں آزاد امیدوار عبداالحمید 43 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ اسکے مدمقابل ازاد امیدوار برکت جان 2 ووٹ حاصل کرسکے، پنجگور کی یونین کونسل 16 سب تحصیل گچک وارڈ نمبر 5 سے جے یو آئی کے امیدوار محمد یاسین 63وٹ لیکر کامیاب ہوئے اسکے مدمقابل بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار احمدل 5وٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، ضلع کیچ تربت یوسی 61 وارڈ نمبر 7 سے آزاد امیدوار واجہ مولا داد آسکانی 197 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوار فرید شاہ 104 ووٹ لے کر دو سرے نمبر پر رہے، نوشکی کی یونین کونسل نمبر 8 وارڈ نمبر 7 سے جمعیت علماءاسلام کے امیدوار عبد الاحد 118ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ بی این پی کے امیدوار عبد المالک 99ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، دکی کی یونین کونسل نمبر18وارڈ نمبر 5 سے آزاد امیدوار نقیب اللہ شاہ 165 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے آزاد امیدوار پاشا خان نے 116 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، دکی کی یونین کونسل نمبر 1 وارڈ نمبر 3 سے آزاد امیدوار گل محمد نے 229ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ جے یو آئی کے بصیراحمد نے 76ووٹ لےکر دوسرے نمبر رہے، سبی کی یوسی 8وارڈنمبر3 سے پشتونخوا میپ کے امیدوار ملک طارق عزیز نے 548 ووٹ لےکر میدان مار لیا آزاد امیدوار مرجان خان 87ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔میونسپل کمیٹی قلعہ عبداللہ کے وارڈ نمبر7 سے آزاد امیدوار عصمت اللہ پہلوان 1612 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے پشتونخوامیپ کے شاہ جہان خان 21 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، لورالائی میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 4سے بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالولی 87ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صحبت خان 85 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ لورالائی میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 5سے جے یو آئی ف کے مولوی جمال الدین 313 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی بلوچستان عوامی پارٹی کے عجب خان168 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، زیارت کی یونین کونسل 8وارڈ 2 سے پی ٹی آئی کے سردار نور احمد خان بلامقابلہ کامیاب قرار پائے زیارت کی یونین کونسل 8وارڈ 4 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے داد محمد 268 ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ جے یو آئی ف کے فضل محمد 223ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے قبل ازیں صوبے کے 13وارڈز میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا سلسلہ صبح 8سے شام 5بجے تک پرامن طور پر جاری رہا الیکشن کی نگرانی کے لئے کوئٹہ میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں