بھارتی پنجاب میں 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

پچھلی حکومتیں انتخابات میں وعدے کرتی تھیں وعدوں کی تکمیل میں 5 سال گزر جاتے تھے لیکن ہماری حکومت نے پنجاب کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کی ہے‘ اب ہر گھر کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی ملے گی‘بھگونت مان وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امرتسر (آئی این پی) بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے کہا کہ حکومت ریاست کے لوگوں کو دی گئی ضمانت کو پورا کر رہی ہے کیونکہ جمعہ سے ہر گھر کو ہر ماہ 300 یونٹ مفت بجلی ملے گی۔یاد رہے کہ عام آدمی پارٹی کی پنجاب حکومت نے پہلے 1 جولائی سے ہر گھر کو 300 یونٹ مفت بجلی دینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں