سوئی،ملیریا بخار وبائی شکل اختیار کر گیا

سوئی:سوئی ٹاؤن میں ملیریا بخار وبائی شکل اختیار کر گیا ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں ملیریا بخار بڑی زوروں پر ہے پرائیوٹ کلینکس میں روزانہ ملیریا سے متاثر مریض لائے جارہے ہیں گزشتہ سال کے بعد ڈیرہ بگٹی سوئی ٹاون ابھی تک ملیریا اینٹی اسپرے نہیں کیا گیا جس سے مچھروں کے کاٹنے سے لوگوں میں ملیریا تیزی سے پہل رہا ہے سوئی ٹاؤن کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زولفقار کرار سے اپیل کی ہے ملیریا اسپر جلد سے جلد شروع کیا جائے اسی طرح سوئی ٹاؤن میں ملیریا بخار وبائی شکل اختیار کر گیا جس میں اکثریت بچوں کی ہے۔شہریوں کے مطابق میونسپل کمیٹی کی جانب سے ملیریا کے مچھروں کو مارنے کیلئے کئی سالوں سے اینٹی سپرے نہیں کیا گیا ہے اور میونسپل کمٹیاں اس مد میں ہر سال لاکھوں روپے نکالیتے ہیں لیکن اسپرے نہیں کرتے ہیں۔انھوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اورصوبائی حکام سے اپیل کی کہ اس لاک ڈوان وبائی صورتحال کو مد نظر رکھ کر سوئی میں مچھروں کو تلف کرنے کے لیئے فوری طور پر سپرے کرایا جائے تاکہ ملیریا کے مرض پر قابو پایا جا سکیاگر جلد از جلد سو ئی ٹاؤن میں میونسپل کیمٹوں کی جانب سے ملیریا اینٹی اسپرے نہیں کیا گیا تو دونوں ٹاؤن میں ملیریا بخار وبائی شکل اختیار کر سکتا ہے


