پنجگور، مختلف فون کمپنیوں اور پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس بند، صارفین کو مشکلات

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں مختلف فونز کمپنیوں اور پی ٹی سی ایل کے ای وی او ونگل کے نیٹ سروس تاحال بند، لوگوں کا پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار، پی ٹی سی ایل کی نیٹ سروس بھی درہم برہم، صارفین کے سینکڑوں فون خراب۔ پنجگور سٹی ایریا میں تاحال مختلف فونز کمپنیوں اور پی ٹی سی ایل کے ای وی او ونگل نیٹ سروس تاحال بند ہونے سے لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر انحصار کررہے ہیں مگر پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے صارفین کے سینکڑوں فون خراب ہیں جس سے پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے۔ دوسری جانب پی ٹی سی ایل صرف پنجگور کے 10 فیصد آبادی کو صرف سروس دے رہا ہے جبکہ پنجگور کی 90 فیصد آادی پی ٹی سی ایل کی سروس سے محروم ہے۔ پنجگور میں پی ٹی سی ایل کی پرانی اور بوسیدہ کیبل کی وجہ سے نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے۔ سست رفتاری اور باربار منقطع ہونے کے باوجود صارفین تواتر کے ساتھ بلز کی ادائیگی یکمشت کرتے چلے آرہے ہیں مگر پی ٹی سی ایل صارفین کو سہولیات فراہم کرنے میں سنجیدہ کا مظاہرہ نہیں کررہا۔ پی ٹی سی ایل کے مقامی حکام کے مطابق سڑکوں کے کام کے دوران پی ٹی سی ایل کے مین کیبلز کو جو نقصان پہنچا تھا تاحال ادارے کو ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس سے ناکارہ کیبلز کا کام متاثر ہوگیا ہے۔ صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل علاقے سے ہرسال کروڑوں روپے کا منافع حاصل کررہا ہے اور اگر کسی صارف کو بل ایک گھنٹے لیٹ جمع ہوجائے تو کنکشن منقطع کردیا جاتا ہے جبکہ خرابی کی صورت میں ہفتوں تک بھی درستگی نہیں کی جاتی۔ صارفین کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا محکمہ سہولیات دینے کے بجائے لوٹ مار کرنے والا ادارہ بن گیا ہے۔ محکمہ کے پاس افرادی قوت اور خرابی کو دور کرنے کیلئے آلات تک موجود نہیں اور تربت یا کوئٹہ سے منگوانا پڑتا ہے۔ پنجگور سے تعلق رکھنے والے صارفین نے پی ٹی اے کے چیئرمین اور بلوچستان کے جنرل منیجر سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں