گوادار، سولر پینلز کی تقسیم کے خلاف مائیگروں کا احتجاج

گوادر: سولر پینل کی مبینہ غلط تقسیم کے خلاف ماہی گیروں کا احتجاج۔ پو لیس مظاہر ین کو پکڑ کر تھانہ لے گئی۔ تفصیلات کے مطابق عثمانیہ وارڈ اور گرلز اسکول وارڈ گوادر سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں اور دیگر شہریوں نے پر یس کلب آکر احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چائنا نے جزبہ خیر سگالی کے طو ر پر جو سولر پینل دیئے تھے اس میں بڑی تعداد میں مستحق ماہی گیروں اور شہر یوں کی حق تلفی کی گئی ہے نام نہاد ماہی گیر اتحاد نے ماہی گیروں کا کارڈ استعمال کر کے سولر من پسند افراد میں بھانٹ دئے ایم پی اے گوادر اور دیگر سیاسی قیادت مستحق افراد کی داد رسی کی بجائے اس بندر بانٹ کا حصہ بن چکی ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سولر پینل کی غلط تقسیم کا نوٹس لیں۔ بعدازاں مظاہر ین نے سید ظہور شاہ ہاشمی ایونیو پر دھر نا دیا جو کئی گھنٹے تک جار ی رہا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیلدار گوادر نے ان سے مزاکرات کئے جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے تاہم بعد میں پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے مظاہر ین کو زبردستی وہاں سے منتشر کیا اور مزاحمت پر پو لیس نے مظا ہرین کو تشدد کا بھی نشانہ بنا یا اور ان کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کیا گیا۔


