بارشوں سے زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، حکومت ازالہ کرے، شاہینہ کاکڑ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کی نائب صدر ورکن صوبائی اسمبلی شاہینہ کاکڑ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں بارشوں وسیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،حکومت بلوچستان اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ متاثرین کے ساتھ ہرممکن تعاون کریگی،تیزبارشوں اور سیلاب سے نہ صرف جانی ومالی نقصان ہواہے بلکہ زمینداروں کو بھی اربوں روپے کے نقصانات کاسامنا کرناپڑاہے،پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں مشکل میں وقت بہترین کام کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کی شب بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہینہ کاکڑ نے کوئٹہ میں بارشوں سے متاثرہ مختلف علاقوں پشتون آباد، مشرقی بائی پاس اور گرد ونواح کا دورہ کیا ان کے ہمراہ اے این پی ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری حاجی نذر علی پیر علی زئی ودیگر بھی موجود تھے،شاہینہ کاکڑ نے موقع پر موجودہ پی ڈی ایم اے کی ٹیموں کو خراج تحسین پیش کی اور کہاکہ بارش متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، عوام مشکل کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں،حکومت بلوچستان،ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں عوام کے ساتھ ہیں متاثرین کو ریلیف کیلئے ٹیمیں پہنچیں گی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے مشکل وقت میں ہمیشہ بھرپور کرداراداکیاہے، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،حکومت بلوچستان اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ متاثرین کے ساتھ ہرممکن تعاون کریگی،تیزبارشوں اور سیلاب سے نہ صرف جانی ومالی نقصان ہواہے بلکہ زمینداروں کو بھی اربوں روپے کے نقصانات کاسامنا کرناپڑاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں