کوہلو، بارش سے رابطہ سڑکیں متاثر، بجلی کی طویل بندش، فصلوں کو نقصان
کوہلو (انتخاب نیوز) بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح کوہلو شہر اور گردونواح میں رات گئے کئی موسلادھار بارش تو کئی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے بارشوں سے تمبو،کنل پزہ،گرسنی، بلاڈھکہ،ماوند، کاہان سمیت ملحقہ علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے کچی رابطہ سڑکیں بری طرح متاثر ہو گئے ہیں بارش کے باعث گزشتہ 12 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کا پانی فصلوں میں داخل ہونے سے کپاس،مرچ اور ٹماٹر و دیگر تیار کروڑوں مالیت کے فصلیں تباہ ہوئی ہیں پژہ میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر درجنوں مویشیاں بہہ کر ہلاک ہوگئی کچے مکانات منہدم ہوگئے بیجی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی جانب امدادی کارروائیاں شروع نہ ہو سکے فلڈ سے متاثرہ خاندان بے یارو مدد گار ہیں ہر سال لیویز اہلکاروں کو حلف دے کر پی ڈی ایم اے کا سامان فراہم کیا جاتا تھا لیکن اس بار ایسا بھی ممکن نہیں ہو سکا پی ڈی ایم اے کے افسران سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا امدادی سامان تو ایک ہفتے پہلے کوہلو پہنچا دیا گیا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ نے انھیں سٹوروں کی زینت بنا دئیے ہیں۔ حکومت کی جانب سے فلڈ الرٹ جاری ہونے کے باوجود تمام محکمے خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہیں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


