پنجگور یونیورسٹی آف مکران کے طلباءکے احتجاج کو ہفتہ مکمل، تعلیمی اور انتظامی سرگرمیاں معطل
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور یونیورسٹی آف مکران کے طلباءکے احتجاج کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا یونیورسٹی میں تعلیمی اور انتظامی سرگرمیاں معطل تفصیلات کے مطابق عبدالمالک ترین کی بحیثیت وی سی مکران یونیورسٹی تقرری کے خلاف پچھلے ایک ہفتے سے طلباءاحتجاج پر ہیں بد ھ کو ساتھویں روز بھی طلباءنے یونیورسٹی کے مین گیٹ پر تالا بندی کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا یونیورسٹی کی بندش سے تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ انتظامی امور پر ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں طلباءایک ہفتے مسلسل احتجاج کررہے ہیں احتجاجی طلباءکو پنجگور کی تمام سیاسی وسماجی تنظیموں کی بھی حمایت حاصل ہے سب کا مطالبہ ہے کہ عبدالمالک ترین کو بحیثیت وی سی مکران یونیورسٹی میں قبول نہیں کریں گے موصوف پنجگور کے عوام کی رائے کا احترام کرکے ازخود تقرری کے آرڈر کو کینسل کروائیں ایسا نہ ہو موصوف کی ضد کی وجہ سے عوام مجبوراً اپنے بچوں کو یونیورسٹی سے نکال دیں اگر ایسا ہوا تو یہ اسکی نیک نامی کا سبب نہیں بنےگا بہتر یہی ہے کہ وہ عوام کے احساسات کا احترام کریں اور کسی دوسرے کے لیے راستہ کھولیں تاکہ یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی امور بحال ہوسکیں اور بچوں کے امتحانات جو عید کے فوراً بعد شروع ہونگے اس سلسلے میں وہ امتحانات کی تیاریاں کرسکیں ۔


