پنجگور کے عوام کو چوروں، لٹیروں اور قاتلوں سے نجات دلائی جائے، نیشنل پارٹی

پنجگور (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر صالح محمد بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کی نااہل ضلعی انتظامیہ پولیس اور عوامی نمائندوں کی کرپشن بدعنوانی سے پنجگور میں ناختم ہونے والی بدامنی قتل وغارت گری چوری ڈاکہ زنی، لوٹ مار، بندر بانٹ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پنجگور کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ گزشتہ رات پنجگور کی نااہل ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی انکھوں کے سامنے سوردو کے علاقے میں ایک اور نوجوان کو گولیوں سے چھلنی کرکے بے دردی سے مارا گیا۔ پنجگور میں نوجوانوں کی سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت قتل عام کے دوران گزشتہ چھ ماہ سے 60 سے بڑھ کر 70 نوجوان قتل ہوچکے ہیں۔ قتل غارت، چوری، ڈاکہ زنی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے نہ پنجگور انتظامیہ کو نوجوانوں کی قتل عام کا فکر ہے نہ ہی صوبائی حکومت کے کرتا دھرتاؤں کو پنجگور کے نوجوانوں کے بہتے لہو کا خیال ہے۔ پنجگور جرائم پیشہ قاتلوں رہزنوں کی آمجگاہ بن کر چوروں قاتلوں کی حکومت میں عوام زندگی بسر کررہے ہیں۔ پنجگور میں بدامنی قتل وغارت گری رہزنی چوری ڈکیتی کی انتہا ہوچکی ہے۔ ہمارے سلیکٹڈ صوبائی وزیر سیر سپاٹا کیلئے بیرون ملک دوروں پر نکل گئے ہیں، اب سیاسی جماعتوں اور عوام کی قوت برداشت اور صبر کا پیمانا لبریز ہوتا جارہا ہے لیکن پنجگور کے بے بس عوام کا کسی کو فکر نہیں ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پنجگور میں بدامنی چوری ڈکیتی رہزنی صوبائی حکومت پنجگور سے سلیکٹڈ صوبائی وزیر اور پنجگور انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہورہا ہے۔ سلیکٹڈ صوبائی وزیر ایک بار پھر خود کو معصوم فرشتہ کے طور پر پیش کرکے دوبارہ مسند اقتدار پر برجمان رہنے کی  خواہش رکھتا ہے۔ سوردو کے رہائشی نوجوان احمد جان کی بے دردی سے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ عوامی نمائندے اور پنجگور ضلعی انتظامیہ بڑی گھناؤنا کھیل پنجگور کے عوام سے کھیل رہے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران 70 کے قریب نوجوان قتل ہوگئے ہیں مگر حکومتی وزراء ضلعی انتظامیہ اور اداروں نے خاموشی اختیار کیا ہوا ہے وہ خود کو لاپرواہ نالائق تصور کررہے ہیں لیکن کسی کو ہمت نہیں کے انکے خلاف کارروائی اور باز پرس کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم چیف جسٹس بلوچستان، کمشنر مکران اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے گزارش کرتے ہیں کہ وہ پنجگور میں بدامنی کیخلاف خود نوٹس لے کر انتظامیہ، پولیس اور چوروں کیخلاف آکشن لیکر کارروائی کریں بصورت دیگر نیشنل پارٹی دیگر عوام دوست جماعتوں سے مل کر بھرپور انداز میں احتجاجی مظاہرے کرنے میں حق بجانب ہوگی جس میں سول نافرمانی شامل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں