لاک ڈاؤن میں نرمی، چھوٹے کاروباری افراد کو سہارا ملے گا، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کیلئے جذبہ احساس کا مظہر ہے، چھوٹے کاروباری افراد کو سہارا ملے گا،لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے،کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرناہوگا،احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔جمعہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کوساتھ لیکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزور طبقات کیلئے جذبہ احساس کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کوسہارا ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کے لئے ٹھپ کردیتا۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔ کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں