حب، بارش کے سبب زیر تعمیر مکان کی چھت منہدم ، 14سالہ بچہ جاں بحق

حب(مانیٹرنگ ڈیسک)موسلادھاربارش کے سبب حب کے علاقے بلوچ کالونی میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں14سالہ بچہ ملبے میں دبنے کے سبب جاں بحق ہو گیا متوفی کی نعش جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال منتقل کردیاگیا اس حوالے سے ایدھی ریسیکو ذرائع کے مطابق گزشتہ شب موسلادھار بارش کے سبب حب کے علاقے بلوچ کالونی میں زیر تعمیر مکانکی چھت منہدم ہونے کے سبب 14سالہ عبدالرسول ولد فیض محمد ملبے تلے دب کر دم توڑ گیا جس کی نعش حب اسپتال منتقل کرنے اور ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں