لسبیلہ، حفاظتی بندوں کے متاثرہ حصوں کی بحالی کا کام مکمل، متعدد شگاف پر کردیے گئے
لسبیلہ (انتخاب نیوز) لسبیلہ کے دوسرے صنعتی تحصیل وندر سٹی کو سیلابی پانی سے محفوظ رکھنے والے حفاظتی بند کے متاثرہ حصوں کی بحالی کا کام ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل کرلیا گیا ہے گزشتہ رات وندر کے مضافات میں ہونی والی طوفانی بارشوں سے وندر بچاو¿ بند کے دو مقامات پر وندر ندی کے سیلابی ریلے کا پانی سرمستانی محلہ اور حسن صابرہ محلے میں داخلے کی اطلاح پر ڈپٹی کمشنر افتخار بگٹی کے حکم پر امدادی سرگرمیاں شروع کی گئیں ڈی سی لسبیلہ کے فوری احکامات پر وندر حفاظتی بند کو مزید 3سے4فٹ اونچا کرکے بھرائی کی گئی اورسیلابی پانی سے وندر شہر کے مضافاتی محلوں اور ندی کے اطراف واقع مکانات کو محفوظ رکھنے کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے تحصیلدار سونمیانی محمد اعظم باجوئی اور لیویز انچارج نے وندرندی کے مضافاتی محلوں اورگوٹھوں میں امادی سرگرمیاں تیز کردی گئی ہیں لسبیلہ انتظامیہ کے زیر نگرانی جاری امدادی سرگرمیوں اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے حکام کمشنر قلات ڈویژن رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور لسبیلہ سے منتخب سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمدصالح بھوتانی کو بھی صورتحال سے آگہی دی جارہی ہے۔


