محکمہ موسمیات کی عید کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزیدمون سون بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں عید کے دنوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ،کوئٹہ،قلات،خضدار،لسبیلہ،آواران،نصیرآباد،سبی،پنجگور،تربت میں بارش ہو گی ، جبکہ ،بولان،قلات،خضداراور لسبیلہ کےندی نالوں میں بھی طغیانی کاخدشہ ہے،اسی طرح اسلام آباد،سوات،مانسہرہ میں 9 سے 12 جولائی کےدوران بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق عیدکے دوران مزیدمون سون بارشیں ہو ں گیں ،8 اور 9 جولائی کےدوران میرپورخاص،دادو،کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ اور بدین میں تیز بارشوں کاامکان ہے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،لاہوراور فیصل آبادکےنشیبی علاقے زیرآب آنے کاخطرہ ہے ، اسی طرح ،گلیات،مری،چلاس،گلگت،ہنزہ،اور سکردومیں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں