تمبو،مسلح افرادکا گھر کے اندر گھس کر فائرنگ،خاتون قتل،بیٹی زخمی
تمبو(آن لائن)باباکوٹ کے علاقے میں مسلح افراد کی گھر کے اندر گھس کر فائرنگ خاتون قتل اور اس کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق بابا کوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں مسلح افراد نے گھر کے اندر گھس کر رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے 40سالہ پروین زوجہ محمد نور کو قتل اور اس کی بیٹی مسمات زیبا دختر محمد نور کو زخمی کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


