گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں، بیوی اور شیر خوار بچہ شدید زخمی
کراچی (انتخاب نیوز) رنچھوڑ لائن آدم خان روڈ راجپوت اسپتال والی گلی میں واقع گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی اور شیرخوار بچہ زخمی ہوگیا، زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا، زخمیوں کی شناخت 40 سالہ بلال ولد یاسین،28 سالہ ا قراء زوجہ بلال اور 6 ماہ کے حسین ولد بلال کے ناموں سے ہوئی. گیس سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے سے قرب وجوار میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تھا.
Load/Hide Comments


