عدالت نے بابر غوری کو بے گناہ قرار دینے کی پولیس رپورٹ مسترد کردی

کراچی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو بے گناہ قرار دینے کی پولیس رپورٹ مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق اشتعال انگیز تقریر پر تالیاں بجانے اور سہولت فراہم کرنے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جہاں پولیس نے ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو بے گناہ قرار دے دیا۔ پولیس نے عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابر غوری کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں ملے۔عدالت نے پولیس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ قانون کے مطابق رپورٹ بنا کر لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں