مہوش حیات کو مثالی شوہر کی تلاش

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنے ہونے والے شوہر کی خصوصیات بارے بتا تے ہوئے کہا کہ انہیں ایک مثالی شوہر کی تلاش ہے۔ ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ وہ ایک خودمختار خاتون ہیں اور یقینی طور پر انہوں نے اپنے کیریئر کو قائم کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ لہذا ان کا مثالی لائف پارٹنر وہ ہوگا جو ان کے کام کی اہمیت کو سمجھے اور انہیں سمجھوتہ کرنے کو نہ کہے۔انہوں نے کہا کہ اسے مجھے مزید بڑھنے میں مدد کرنی چاہئے اور میری ترقی کو محدود نہیں کرنا چاہئے انہیں ایک مثالی شوہر کی تلاش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں