ژوب گیسٹرو کی وباء پھیلنے سے ایک شخص جاں بحق
ژوب: گیسٹرو کی وباء پھیلنے سے سردار خان مندوخیل نامی شخص جاں بحق درجنوں افراد سول ہسپتال میں زیر علاج۔تفصیلات کے مطابق ژوب شہر میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے سے عرصہ ایک ہفتے میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس میں دو بچے ایک نوجوان شامل ہیں وباء سے سینکڑوں کی تعداد متاثر جو سول ہسپتال کے علاؤہ پرائیویٹ کلینکس میں زیر علاج ہیں اب تک حکومت وباء کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گیسٹرو وباء پھیلنے کا سبب الودھا پانی ہے جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام نے کہا کہ ژوب میں گیسٹرو کی وباء پھیلنے کا سبب الودھا پانی نہیں بلکہ خوراک سے پھیلا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر وباء الودھا پانی سے پھیلا ہے تو ڑوب کے مختلف دیہاتوں میں جو وباء پھیلی ہے وہاں پر ژوب محکمہ واٹر سپلائی سے پانی فراہم نہیں کرتی بلکہ ڈاکٹروں کے مشاورت سے وباء کی تشخیص اور وجہ معلوم کررہے ہیں ژوب کے عوامی وسماجی حلقوں نے حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ژوب شہر کے بیشتر علاقوں میں واٹر سپلائی پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جو گندا پانی جذب ہو کر گھروں میں منتقل ہوری ہے اور ایک سال سے واٹر ٹینکوں کی عدم صفائی کے باعث شہر میں گیسٹرو کی وباء پھیل چکی ہے جس سے سینکڑوں افراد متاثر جبکہ تین افراد جاں بحق ہوگئے انہوں نے کہا کہ ژوب شہر میں ٹوٹے ہوئے پائپ لائن اور واٹر ٹینکوں کی عدم صفائی سے گیسٹرو کی وباء پورے شہر میں پھیل چکی ہے جو متعلقہ حکام اپنی نااہلی کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں اور حکومت گیسٹرو کی وباء کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے انہوں نے حکام بالا سے اپیل ہے کہ شہر میں ٹوٹے ہوئے پائپ لائنز اور واٹر ٹینکوں کی صفائی کو یقینی بنائیں اور قصوروار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گیسٹرو وباء کنڑول کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر ژوب کے عوام سخت ترین احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔


