زیارت میں فورسز کی کارروائی 5مشتبہ افراد ہلاک، فائرنگ سے 1 اہلکار جاںبحق

کوئٹہ (ویب دیسک)زیارت کے علاقے میں جاری ریکوری آپریشن کے دوران فورسز کی کارروائی میں 5مشتبہ افراد ہلاک اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار جاںبحق ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زیارت کے علاقے میں ریکوری آپریشن جاری تھا کہ سکیورٹی فورسز نے مشتبہ افرادکے ایک ٹھکانے کی نشاندہیکی، جسے کلیئر کردیا گیا، تاہم گھیراو¿ میں لیے جانے کے بعد مشتبہ افراد نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار خان محمد جاںبحق ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5مشتبہ افراد بھی مارے گئے۔ دیگر مجرموں کو پکڑنے اور عمر جاوید کی بازیابی کے لیے علاقے میں ریکوری آپریشن علاقے میں جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں