منگچر، سیلابی ندی ڈھور سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

منگچر (انتخاب نیوز) منگچر تلاری ایریا میں سیلابی ندی سے اہل علاقہ کو ایک خاتون کی بوسیدہ نعش ملی۔ منگچر تلاری کے ڈھور ایریا میں حالیہ بارشوں کے بعد زمین کی کٹائی کے بعد وہاں کام کرنے والے کاشتکاروں، زمینداروں کو سیلابی ندی ڈھور میں حالیہ بارشوں سے زمین کی کٹائی کے باعث کچھ کپڑے نظر آئے جس پر وہاں جاکر دیکھا گیا تو وہاں کسی نامعلوم خاتون کی نعش کی بوسیدہ باقیات پڑی ہوئی ملی جسے اہل علاقہ نے اسپتال منتقل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں