ملک بھر میں مون سون کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے کا امکان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ موسمیات نے مون سون کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے کا امکان ظاہرکردیا۔ محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مری اور گلیات سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چلاس 45، نوکنڈی44، بونجی اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں