ہنہ اوڑک واقعے کیخلاف ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ، مانگی میں پولیس پوسٹ پر حملے کیخلاف زیارت کراس پر دھرنا، شاہراہوں کی بندش سے عوام مشکلات کا شکار

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ ہنہ اوڑک واقعے کیخلاف علاقہ مکینوں کا بی اے مال ایئرپورٹ روڈ جبکہ مانگی میں پولیس پوسٹ پر حملے کیخلاف لواحقین کا زیارت کراس پر دھرنا جاری۔ کوئٹہ میں ہنہ اوڑک واقعے کیخلاف علاقہ مکینوں نے ایئرپورٹ روڈ پر گزشتہ تین روز سے دھرنا دیا ہوا ہے، جس کے باعث ہزاروں طلبہ و طالبات تعلیمی اداروں تک پہنچنے سے محروم، کاروباری سرگرمیاں متاثر اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ متبادل راستوں پر بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ رات زیارت کے علاقے مانگی میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح حملے اور اہلکاروں کی اموات و اغوا کیخلاف زیارت کراس پر دھرنا جاری ہے، دھرنے کے شرکاءنے ڈپٹی کمشنر پشین اور پولیس انتظامیہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات کی منظوری اور متعلقہ حکام کی جانب سے مو¿ثر اقدامات تک احتجاج اور دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں