منگچر میں بارشوں نے تباہی مچادی، فصلیں تباہ، سڑکیں سیلابی ریلوں کی نذر

منگچر (انتخاب نیوز) حالیہ بارشوں نے منگچرمیں بھی تباہی مچادی،فصلیں تباہ زمینداروں کی کروڑوں کے حساب سے نقصانات ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے آنے والے بارشوں نے منگچر کے مختلف یونین کونسلزمیں تبائی مچادی جسمیں شپچ،چائے مست،جگسور،کارچھاپ، سنجدی سمت دیگر کے آس پاس کے ایریا میں زمینداروں کے کروڑوں کے حساب سے نقصانات ہوئی ہے اور ٹیوب ویلز،بندات سمیت گھروں کو بہا کو لے گئے۔ متاثرہ علاقوں میں عوام آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں، حکومت فوری طور پر متاثرہ علاقوں کے نقصانات کا تخمینہ لگاکر فوری طور پر متاثرین کو معاوضہ ادا کر یں تاکہ دوبارہ کاشتکار بھائی یا کسی اور کاروبار کرنے والے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔ دریں اثناء منگچر جوہان ٹو نرمک سڑکیں سیلابی ریلے کی نذرہو گئی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔یہ بات جمعیت علما اسلام نرمک کے رہنماؤں کونسلر تخت ٹکری عبدالکریم لہڑی،کونسلر سرلوپ وڈیرہ محمد اسلم لہڑی،حاجی عزیز محمد لہڑی، مفتی محمد بلال لہڑی، حافظ عبدالحئی لہڑی ودیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ کہ حالیہ سیلاب سے نرمک کے فصلیں،باغات تباہ اور سڑکوں کے نام و نشان مٹ گئے جوہان ٹو نرمک سڑکیں نہ ہونے کے برابر ہے دشوار گزار سڑکیں ناقابل سفر بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے سینکڑوں ایکٹر فصلیں باغات سیلاب ریلے میں بہ گئے زمینداروں کو کروڑوں کے نقصانات ہوئے نرمک ایک پسماندہ علاقوں میں شامل ہے لیکن حالیہ سیلاب سے مزید پسماندہ ہوگئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی قلات سمیت انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر جوہان نرمک کے سڑکوں کی بحالی کے لئے کردار ادا کریں اور انتظامیہ کے ٹیم سروے کرکے غریب عوام زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے تاکہ عوام چین وسکون کے زندگی بسر کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں