وزیراعظم کے تبصرے کے بعد مسلم خواتین پر حملے بڑھے، برطانوی رکن پارلیمنٹ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ بر طانوی وزیراعظم کے مسلمانوں سے متعلق تبصرے کے بعد مسلم خواتین پر حملے 375 فیصد بڑھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناز شاہ نے برطانوی پارلیمنٹ میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت نے مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم مسلم کونسل آف بریٹن کے بائیکاٹ کا فیصلہ تسلیم کرلیا، اب وہ دن گئے جب چند افراد کا انتخاب کرکے یا فنڈز کے ذریعے اپنا ایجنڈا مکمل کیا جاتا تھا۔ناز شاہ نے کہا کہ گزشتہ ٹوری حکومت نے اسلاموفوبیا سے متعلق وضاحت کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا، ٹوری پارٹی کی قیادت کی امیدوارپینی مورڈینٹ کی بطور منسٹر وفد سے ملاقات کا معاملہ سامنے آنے پر انکشاف ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں